پنجگور میں موبائل ٹاور کو نذر آتش کیا ہے،بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پنجگور میں موبائل ٹاور کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے 30 اگست کی شب یوفون موبائل ٹاورز کو مشینری سمیت نذر آتش کردیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہےکہ پنجگور کے علاقے دازی مرگو کے مقام پر کل رات 12:30 بجے یوفون کمپنی کے موبائل ٹاور کے مشین اور سامان سمیت نذر آتش کرکے تباہ کردیا ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ پاکستان اپنے مواصلاتی نظام اور جدید ٹیکنالوجی کو بلوچ سرمچاروں کے خلاف استعمال کرنے کے لئے مختلف مقامات پر موبائل ٹاورز لگارہی ہے جن کا مقصد ٹریس کرنا ہے لیکن بی ایل ایف کی انٹیلیجنس اور ٹیکنیکل ٹیم ہمہ وقت متحرک رہ کر سرمچاروں کے ساتھ پاکستان کے مواصلاتی نظام کو نشانہ بنارہی ہے۔

بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور پاکستانی فوج کے انخلاء تک ریاستی تمام منصوبوں اور فوج پر متواتر حملے کرتی رہیں گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جبری گمشدگیاں روکنے ماورائے عدالت شہریوں کا قتل روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ایچ آر سی پی

جمعہ اگست 30 , 2024
کیچ جبری گمشدگی کے عالمی دن پر تربت میں انسانی حقوق کمیشن کے زیر اہتمام ایچ آر سی پی کے ریجنل آفس میں پروگرام منعقد کیا گیا جو دو حصوں پر مشتمل تھا۔ پروگرام کے پہلے حصے میں پاکستان اور دنیا کے ان ممالک جہاں لوگوں کو سیاسی اور بنیادی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ