خضدار پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ 3 نوجوانوں کی مسخ شدہ نعشیں برآمد

خضدار اور شال سے خضدار کے رہائشی 3 جبری لاپتہ نوجوانوں کی نعشیں برآمد۔

علاقائی ذرائع کے مطابق جون 2024 کے آواخر میں خضدار کے علاقے بازگیر سے سعید ولد عبدالنبی غلامانی کو پاکستانی فورسز نے جبراً حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا۔ جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی بھی طرح کے معلومات نہیں مل سکے تھے۔ آج انکی مسخ شدہ نعش خضدار کے علاقے کھنڈ سے برآمد ہوا ہے۔

دوسرے نعش کی شناخت ضلع خضدار کے رہائشی نعیم الدین شیخ کے نام سے ہواہے جنھیں ریاستی اداروں کے اہلکاروں نے کچھ ماہ قبل جبراً لاپتہ کیا تھا ۔

علاوہ ازیں ضلع خضدار کے رہائشی اور لیویز اہلکار فیاض جتک ولد کریم بخش کی نعش شال سے ملا ہے انھیں بھی پاکستانی فورسز نے جعلی مقابلے میں ھلاک کیا ہے ۔

بتایا جارہاہے کہ 13 جولائی کے دن خضدار مین آر سی ڈی شاہراہ سے ریاستی اداروں کے اہلکاروں نے فیاض جتک کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایاتھا ۔ جس کی مسخ شدہ نعش گزشتہ روز شال سے برآمد ہوا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے جعلی مقابلوں میں مارے جانے والے لاپتہ افراد کی تعداد 6 ہے ، تاہم 3 کی تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خدشہ ہے بیلہ واقع کے بعد جبری لاپتہ افراد کے لوگوں کو عسکریت پسند تنظیم کے جنگجووں کے کھاتے میں ڈال کر شہید نہ کیا جائے ۔ کامریڈ وسیم سفر بلوچ

جمعرات اگست 29 , 2024
انسانی حقوق کے متحرک کارکن وسیم سفر بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ جبری لاپتہ افراد کے لواحقین شدید درد غم رنج میں مبتلا ہیں کیوں کہ انہیں خدشہ ہے اس دفعہ بلوچ عسکریت پسند تنظیم کی جانب ریاستی فورسز پر حملے کے بعد ریاستی فورسز خفیہ ایجنسیوں کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ