کراچی بلوچی زبان کے ادیب عابد آسکانی  وفات  پاگئے

بلوچی زبان کے معروف ادیب عابد آسکانی کراچی میں انتقال کرگئے،وہ کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔

عابد آسکانی کا بنیادی تعلق مغربی بلوچستان کے شہر اشکستگ سرباز سے تھا تاہم ان کا تدفین حب بلوچستان میں ادا کیا جائے گا ۔

انہوں نے بلوچی زبان میں متعدد کتابیں لکھیں جن میں شاعری اور نثری کتابوں کے علاوہ عہد قدیم شعرا کی ایسی کتابیں ہیں جو انہوں نے مرتب کرکے شائع کیے۔

عابد آسکانی کے زیر ادارت بہارگاہ کے نام سے ایک ادبی مجلہ بھی شائع ہوتا رہا جو بلوچی زبان و ادب میں ایک تاریخی اہمیت کا حامل رہا ہے ۔

انہوں نے طنزو مزاح پر مشتمل شاعری بھی کی اور وہ کتابی شکل میں شائع ہوکر بلوچی ادب کی تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں ۔

انکی رحلت سے بلوچی زبان ایک عظیم شاعر و محقق سے محروم ہوگیا،بلوچی زبان کے ادبی اداروں ملا ابابگر کلمتی اکیڈمی پلیری گوادر،بلوچستان اکیڈمی کیچ،رژن اسلامی مجلس کیچ،بلوچی میوزک پروموٹر سوسائٹی ودیگر نے انکے وفات کو بلوچی زبان وادب کیلئے عظیم نقصانات قرار دیکر انکے ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آزادی کی تحریکوں میں تارکین وطن کا کردار: سرحدوں کے پار تبدیلی کے ایجنٹ۔ باسط زھیر بلوچ

منگل اگست 27 , 2024
21ویں صدی کی باہم جڑی ہوئی دنیا میں، ڈایسپورا کمیونٹیز اپنے وطن کے لیے سیاسی آزادی اور خود ارادیت کے حصول میں اہم کھلاڑی کے طور پر ابھری ہیں۔ یہ کمیونٹیز، جو اکثر متعدد ممالک میں منتشر ہوتی ہیں، اپنے میزبان اور آبائی ممالک دونوں کے سیاسی منظر نامے پر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ