سوراب،کچلاک ،مستونگ ،روڈ حادثات 6 افراد ھلاک 19 زخمی

جمعرات 04 جنوری 2024زرمبش اردو

سوراب کے علاقے خالق آباد کے قریب ویگن اور کار کے درمیان خوف ناک تصادم ہوا جس کے نتیجے  5 افراد ھلاک جبکہ8 افراد زخمی ہو گئے۔ ھلاک اور زخمیوں افراد کو ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کیا گیا۔
ھلاک  ہونے والوں میں پی ٹی وی کے دو ملازمین بھی شامل ہیں۔

سوراب ،کچلاک،مستونگ روڈ حادثات 6 افراد ھلاک

دریں اثناء کچلاک میں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ھلاک  ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق شال کچلاک بائی پاس پر گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار محمد افضل ولد باز محمد سکنہ سملی نامی شخص  ھلاک ہو گیا ۔ واقع کے بعد مقامی انتظامیہ نعش قبضہ میں لیکر  ہسپتال منتقل کردیا ، او ر گاڑی ڈرائیور  کے خلاف کاروائی شروع کردی ۔

دریں اثناء ضلع مستونگ میں کھڈ کوچہ کے قریب مسافر کوچ ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے الٹ گئی، حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

مستونگ بس کو حادثہ 11 خواتین وحضرات زخمی

زخمیوں کو نجی کلینک میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، بعدازاں انہیں مزید علاج کے لیے شال منتقل کردیا گیا، ریسکیو زرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

امریکا کی کئی ریاستوں میں بم کی اطلاع پر متعدد عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا۔

جمعرات جنوری 4 , 2024
غیرملکی میڈیا کے مطابق کنیکٹی کٹ، جارجیا، کینٹکی، مشی گن، مسیسیپی اور مونٹانا میں دھمکیاں موصول ہوئیں جس کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے عمارتوں کو گھیرے میں لے لیا۔رپورٹس کے مطابق عمارتوں کو خالی کرانے کے بعد کسی بھی دھماکا خیز مواد یا مشکوک […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ