بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے جیونی میں مسلح افراد کی بڑی تعداد کوسٹل ہائے وے گبد کراس کے مقام پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی۔
اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے وہاں موجود تمام اہلکاروں کو اغوا کرکے ان کا تمام اسلحہ و گولہ بارود بھی لوٹ لیا ۔
بتایا جارہاہے کہ مسلح افراد نے دوران ناکہ بندی معدنیات لیجانے والی چار ٹرکوں کو نذرآتش بھی کردیا ہے۔
قلات مرکزی بازار اور تحصیل کے درمیان پاکستانی فورسز گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا جس میں تمام سوار اہلکار ھلاک یا زخمی ہوگئے ہیں ۔
قلات اور کوسٹل ہائے وے پر ہونے والے کاروائیوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے ۔