بلیدہ عوام کو فورسز کی جانب سے ہراساں کرنے کاروبار بند کرنےکیخلاف عوام سراپا احتجاج، کرنل سے ملاقات ، عوام کی مخبری کرنے سے انکار

بلوچستان ضلع کیچ تحصیل بلیدہ زاعمران میں باڈر کراس کرنے والے گاڑیوں کی لسٹ انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئیں جس میں چند علاقوں کی نام لسٹ سے نکال دی گئی تھیں۔


جن میں زردان ،چیرمیں عبدلرحمن بازار ،گلی سر ،موسی بازار ،تراجبین بازار شامل تھے ، لسٹ میں نام شامل نہ کرنے کی وجہ جاننے کیلے علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے ایف سی کیمپ پہنچے جہاں انھوں نے لسٹ سے اپنے علاقوں کو نکالے جانے کی وجہ پوچھی تو فوسز کی جانب سے انھیں بتایا گیا ہے کہ ان علاقوں میں سیکورٹی واردات پیش آرہے ہیں اور یہ الزام عائد کیا گیا کہ ان علاقوں کے لوگ دہشگردی کے کاموں میں ملوس ہیں ۔اس وجہ سے ان علاقوں کی نوبت لسٹ بند کردی گی ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق انھیں کرنل نے دھمکی دیکر کہاکہ جب تک مزکورہ علاقوں کے لوگ فروسز کیلے کام کرکے آزادی پسند مسلح افراد کی نشاندہی کرنے کیلے فورسز کی مدد نہیں کرتے انھیں باڈر پر کام کرنے نہیں دیا جائے گا۔

وفد کے لوگوں کا کہنا ہے کہ کرنل کی جانب سےانہیں ڈرا دھمکا کر یہ کہا گیاکہ فورسز کی حمایت کریں اور فورسز کیلے کام یعنی مخبری کریں ، اس بات سے انھوں نے انکار کر دی۔تو کرنل نے سخت الفاظ میں کہا کہ ان علاقوں کی نوبت لسٹ جب تک جاری نیہں کیے جائیں گے جب تک آپ لوگ فورسز کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔

متاثرہ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی لوگوں کے واحد کاروباری سرہد ایرانی باڈر پر مشتمل ہے ۔وقت گزرنے کے ساتھ اس روزگار کو بلوچ سے مختلف طروقوں سے چینے کی کوشش کی گی ہے ۔کبھی ٹوکن کے نام پر،کبھی لین کے نام پر،اور کبھی سکیورٹی کے نام پر۔کاروبار میں دن بدن لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور کراسنگ پوائنٹ پہ تنگ کیا جارہا ہے۔فورسز کی جانب سے غریب ڈرائیور حضرات ، کنڈیکٹرز،اور مزدوروں پر ہر روز روزگار کے زرائع محدود کیے جارہے ہیں ۔اسی طرہ آج باڈر مزدور کی ہاتھ سے نکل کر چند معافیا کے چنگل آگیا ہے۔

ان کا کہنا ہے ایک مہنے گزرنےکے بعد جب باڈر کراسنگ پوائنٹ کھول دی گئی ہے تو دوسری جانب علاقہ مکینوں پر فورسز جھوٹے الزام لگاکر ان پر پابندی لگا دی ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شہید میجر نصر اللّہ عرف استاد چاکر بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

ہفتہ اگست 24 , 2024
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ 19 اگست 2024 کو سرمچار شہید میجر انجینئر نصر اللہ عرف استاد چاکر بلوچ سراوان،مستونگ کے علاقے آب گل کے مقام پر دشمن فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوئے۔ آپ نے […]

توجہ فرمائیں

تازہ ترین

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ