خاران : دو نوجوانوں کی جبری گمشدگی کے لواحقین کا ریڈزون میں دوسرے دن بھی دھرنا جاری

خاران : بلوچستان کے ضلع خاران میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی جبری گمشدگی کے خلاف ریڈزون خاران میں لواحقین کا دھرنا دوسرے دن بھی جاری ہے۔

لواحقین کے مطابق پاکستانی فورسز نے گزشتہ روز خاران بازار سے دو نوجوان لکھمیر ولد حاجی صالح اور خدا داد ولد موسی کو جبری حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

دھرنے کے باعث خاران سیکٹریٹ چوک اور ریڈ زون کو مکمل بند کیاگیا ہے ،جبکہ انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز لواحقین کے ساتھ مذاکرات ہوئے تاہم مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے اور دھرنا ہے جاری ہے۔

لواحقین کے مطابق ہمارے پیارے جب تک بازیاب نہیں ہونگے ہم دھرنا ختم نہیں کرینگے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال: زرغون میں پاکستانی فوجی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری

جمعرات اگست 15 , 2024
شال کے نواحی علاقے میں پاکستانی فوج کے ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ۔ تفصیلات کے مطابق زرغون اور اس سے متصل علاقوں میں آج پاکستان فوج کی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں تسلسل کیساتھ جاری ہیں۔ حکام نے تاحال اس حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کیے ہیں۔ مگر علاقائی ذرائع […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ