مالار میں قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ ، حملے کے بعد فورسز کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص ھلاک ۔
تفصیلات کے مطابق آج شام پانچ بجے مسلح افراد نے آواران کے علاقے مالار میں قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ کو دو اطراف سے حملے میں نشانہ بنایا ، حملہ کافی دیر تک جاری رہا ،جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد فورسز حواس پختہ ہوکر مقامی آبادی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی جاں بحق ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔