مستونگ: میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے کوئٹہ ٹو کراچی کے مین روڈ بلاک کرکے گاڑیوں کی چیکنگ کی ہے اس دوران مسلح افراد اور پولیس کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں ٹک کے مقام پر کراچی ٹو کوئٹہ مین روڈ پر بڑی تعداد میں مسلح افراد نے ناکہ بندی کی ہے دوران گاڈیوں کی چیکنگ پولیس اور مسلح افراد کے درمیان ایک جھڑپ کی اطلاع بھی موصول ہورہی ہے جس میں جانی نقصانات کی بھی اطلاع آ رہی ہے۔
تاہم حملے کی زمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے، اس سے قبل ہونے والے حملوں کی زمہ داریاں بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتے رہے ہیں۔