منظور پشتین خفیہ اداروں کی بدترین تشدد کے بعد زخمی حالات میں اٹک جیل منتقل طبیعت انتہائی ناساز

پاکستانی خفیہ اداروں کا منظور پشتین پر جیل میں تشدد ،رات بھر سردی میں بٹھاکر کھانا نہیں دیاجارہاہے ،قریبی ساتھیوں کا انکشاف

اٹک پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور احمد پشتین ٹارچرسیل میں خفیہ اداروں کی بدترین تشدد کے باعث شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق منظور پشتین کو شدید تشدد کے بعد زخمی حالات میں اٹک جیل لے جایا گیا جہاں ان کی صحت خطرناک حد تک خراب ہے۔

پاکستانی خفیہ اداروں کا منظور پشتین پر جیل میں تشدد

منظور پشتین کے قریبی ساتھی کے مطابق پی ٹی ایم کے سربراہ پر  تشدد کے ساتھ ساتھ انٹیلیجنس افسران نے انہیں ساری رات سردی میں بیٹاکر شدید جسمانی اور ذہنی ٹارچر کرتے رہے ، جبکہ انہیں کھانا بھی نہیں دے رہے ہیں جس سے منظور پشتین کی صحت پر برے اثرات پڑ گئے ہیں ۔

پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ کے قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ منظور پشتین کی طبیعت بدستور خراب ہے جبکہ ان کا علاج معالجہ بھی ابھی تک شروع نہیں کیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ منظور پشتین کو 5 دسمبر 2023 کو بلوچستان کے سرحدی شہر چمن سے حراست میں لیا گیا تھا، بلوچستان کے نگران نام نہاد وزیر اطلاعات و نشریات جان اچکزئی کے مطابق منظور پشتین کو فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شال، آواران ،تربت ،نصیر آباد ،پنجگور میں 11 بم و راکٹ حملے ،فورسز چوکیوں اور پولیس کو نشانہ بنایا گیا ،پنجگور سے 2 نعشیں برآمد

جمعرات فروری 1 , 2024
آواران پاکستانی فورسز کے 5 چوکیوں پر راکٹ حملے ، تربت اور ہوشاب میں فورسز چوکیوں کو بم حملوں کا نشانہ بنایا گیا ،نصیر آباد میں پولیس پر دستی بم حملہ ،اور پنجگور میں آرمی کیمپ کو نشانہ بنایاگیا

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ