بارکھان جشن آزادی کی تیاریوں میں مصروف لیویز فورس پر مسلح افراد کا حملہ ،

تفصیلات کےمطابق بارکھان لیویز فورس کی گاڑی پر حملہ، حملے سے گاڑی کے شیشے توڑے گئے جبکہ گاڑی سے سرکاری اسلحہ اور قیمتی کاغذات نامعلوم افراد اٹھا کر فرار ہوگئے ہیں، لیویز فورس کے مطابق لیویز اہلکار جشنِ آزادی 14 اگست کی تیاریوں میں مصروف تھے جہاں لیویز فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا نامعلوم افراد سرکاری اسلحہ اور قیمتی کاغذات اٹھا کر فرار ہو گئے واقعی کی تحقیقات جاری۔
علاوہ ازیں قلات کے علاقے منگچر میں سیندک پروجیکٹ کیلئے سامان لے جانے والی ٹرالر گاڑی پر مسلح افراد نے حملہ کرکے گاڑی کے ٹائر پھاڑ دیئے جبکہ حملے میں ایک ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق گاڑی کراچی سے سیندک جارہی تھی اس کو نشانہ بنایا گیا۔
تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

