ڈیرہ بگٹی: ایف سی اہلکار بچے کو اغوا کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں حاجی نصیر پٹرول پمپ کے قریب ایف سی اہلکار نے بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم مقامی لوگوں نے اہلکار کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔

بچے کے والد نیاز محمد بگٹی کا کہنا ہے کہ تصیل بازار کے قریب یہ شخص بچے کو پکڑ کر اس کے ہاتھ پاؤں باندھ رہا تھا کہ خوش قسمتی سے وہاں ایک راہگیر نے اسے دیکھا اور پکڑ لیا اور شور مچایا اس دوران بازار کے لوگ اکھٹا ہوگئے اور قریب ہی واقع ایف سی اہلکار بھی وہاں پہنچے اور اغوا کار نے ایف سی اہلکاروں سے اپنی پہچان کرائی کہ میں ایف سی میں ہوں میرا تعلق 103 ونگ سے ہے تب موقع پر پہنچنے والے اہلکار زبردستی اغوا کار کو چھڑا کر اپنے ساتھ چوکی میں لے گئے اور کچھ ہی دیر بعد ایف سی کا ونگ کمانڈر وہاں پہنچا اور اغوا کار کو پولیس کے حوالے کرنے کے بجائے اپنے ساتھ سوئی چھاؤنی لے گئے۔

یاد رہے کہ سوئی میں حالیہ دنوں بچوں کو اغوا کرنے کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں اور مزکورہ تمام اغوا کار غیر مقامی افراد پائے گئے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان گرفتار اور اغواء منتظمین و شرکاء بازیاب

جمعہ اگست 9 , 2024
 کوئٹہ سے پولیس، ایف سی و خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتار و لاپتہ بلوچ راجی مچی جلسے کے متعدد منتظمین و شرکاء آج بازیاب ہوگئے۔ بازیاب ہونے والوں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ڈپٹی جنرل سیکٹری محمد بلوچ، بی ایس او کلی جیو یونٹ کے ڈپٹی یونٹ سیکرٹری بیبرگ جتک، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ