حکومت بلوچستان گوادر میں جاری بلوچ راجی مچی کے دھرنے سے خوف کا شکار ، مسافر بس ڈی سی کے اجازت بغیر نہیں جاسکتے ۔

حکومت بلوچستان نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جاری بلوچ راجی مچی کے دھرنے سے خوف کا شکار ،گوادر جانے والی مسافر بسوں کے لیئے ڈپٹی کمشنر گوادر سے این اوسی لینے کا حکم ،بغیر این اوسی کے کوئی بھی مسافر بس گوادر جا نہیں سکتا ۔

بلوچستان حکومت نے 20 سے زائد مسافر گوادر لے جانے پر مسافر بسوں پر پابندی عائد کردی،ہر کوچ میں 20 سے زائد مسافر ہوں تو انھیں اوتھل زیروپوائنٹ پر روک دیا جارہا ہے،اس سلسلے میں ٹرانسپورٹروں نے بتایا کہ اوتھل زیروپوائنٹ پر گوادر جانے والی مسافر بسوں کو پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار روک رہے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ جس مسافر بس والے کے پاس ڈپٹی کمشنر گوادر کی این اوسی ہوگی اسے گوادر جانے کی اجازت ہوگی اس سلسلے میں ٹرانسپورٹروں کے مطابق پولیس اور مکران کوسٹل ہائی وے پولیس نے اوتھل زیروپوائنٹ نزد ٹول پلازہ A ایریا اوتھل میں ضلع گوادر کی طرف سفر کرنے والے مسافر بسوں کے لیے نیا حکمنامہ جاری کردیا ہےاوتھل انتظامیہ نے بلوچستان حکومت کی ہدایت پر ہر مسافر بس میں 20 سے زائد مسافر لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

بتایا جارہاہے کہ گزشتہ دو دنوں سے گوادر جانے والی بسیں زیروپوائنٹ اوتھل پر مقامی انتظامیہ نے یہ کہہ کر روکے رکھا ہے کہ مسافروں بسوں میں 20 سے زائد افراد سوار ہیں ۔

بس مالکان کے مطابق ہر بس میں 45 سے زائد مسافروں کی سیٹیں موجود ہیں ،مگر انھیں 20 سے زائد مسافر لے جانے کی اجازت نہیں ایسے میں مسافر بس مالکان کو فائدے کے بجائے اپنے جیب سے اخراج برداشت کرنے پڑیں گے جو کہ گھاٹے کا سودا ہے۔ لہذا حکومت کو چاہئے مزید سیٹوں کی کرایہ بس مالکان کو اداکریں جو کہ خالی ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال ایس بی کے یونیورسٹی میں منعقدہ فوجی پروگرام پر دستی بموں سے حملہ

جمعرات اگست 8 , 2024
بلوچستان کے دارالحکومت شال کے علاقہ بروری روڈ پر واقع سردار بہادر خان وومین یونیورسٹی میں پاکستانی فوج کی زیر نگرانی ہونے والے 14 اگست کے سلسلے میں منعقدہ جشن کی تقریب پر نامعلوم افراد نے دستی بموں سے حملہ کردیا ۔ بتایا جارہاہے کہ دو دھماکوں کی آواز سے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ