چمن پرلت بارڈر کھولنے کا جھانسہ دیکر ختم کرایا گیا، 5 اگست کو دوبارہ دھرنا دیں گے ۔ بیان

چمن سابقہ پرلت کمیٹی کے ممبر عبدالخالق  نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم چمن کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی دھوکے میں نہیں رہیں گے چمن عوام اور کمیٹی ممبران کے ساتھ بار بار دھوکے ہوئے ہیں اور 10 ماہ سے جاری طویل دھرنا کو بھی دھوکے سے ختم کرایا گیا ہمارے ساتھیوں کو بارڈر کھولنے کا جھانسہ دیکر دھرنا ختم کروایا لیکن مذاکراتوان کے آخری لہر میں آل پارٹیز کا کوئی نمائندہ نہیں تھا جس پر ہمیں افسوس ہوا ہے۔ 

انھوں نے کہاہے کہ  چمن بارڈر 10 لاکھ کی ابادی کا واحد ذریعہ معاش ہے ہمیں اس پر صرف اپنے شناختی کارڈ اور تذکرہ پر آمدورفت چاہئے سرحد پر موجودہ سینکڑوں شادیاں پھنسے ہیں اور بارڈر کھولنے کے منتظر ہیں،   اسی طرح لاکھوں رشتے زمینداری اور کاروبار ہیں ، جس کیلئے ہمیں چمن اور بولدک کے باسیوں کو پاسپورٹ منظور نہیں ہے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر بارڈر پرانے طرز پر نہ کھولا گیا تو سموار کے روز 5 اگست کو بارڈر شاہراہ پر دوبارہ دھرنا کا انعقاد کریں گے جو بارڈر کھولنے تک جاری رہیگی جس کیلئے ہم نے دیگر سیاسی پارٹیوں سے بھی رابطے کئے ہیں یہ دھرنا ہر اس رہنما کی قیادت میں ہوگی جو اس پرلت کا حصہ بنے گا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی میں بی وائے سی کے جاری احتجاجی  دھرنے پر  پولیس نے تشدد کرکے 13 خواتین سمیت 50 زائد افراد کو حراست میں لے لیا

ہفتہ اگست 3 , 2024
کراچی میں پریس کلب کے سامنے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ساتھیوں کی رہائی کیلے احتجاج کرنیوالے کئی مظاہرین کو پولیس نے  تشدد کا نشانہ بناکر خواتین سمیت حراست میں لے لیا ۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک بار پھر آدھی رات کو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ