شال بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے بلوچستان بھر میں ریاست پاکستان کی بربریت اور بالخصوص گوادر میں بلوچ راجی مچی کو روکنے کے لیے طاقت اور تشدد کے استعمال کے خلاف آج شال میں بھی پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ گوادر میں تاحال نیٹ ورک اور انٹرنیٹ بند ہونے کے سبب ہمیں گوادر کی صورتحال کے متعلق شدید خدشات لاحق ہیں اور ہم ریاستی دہشتگردی کے خلاف بلوچستان بھر میں اپنے احتجاج کو جاری رکھیں گے۔
علاوہ ازیں دالبندین میں پاکستانی فورسز کی جانب سے بازار کھولنے کی کوشش کی گئی تاہم عوام نے انہیں مسترد کردیا، اس موقع پر شدید نعرے بازی کی گئی۔
خیال رہے دالبندین میں آج چوتھے روز شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے۔
ادھر کراچی میں بلوچ راجی مُچی کے شرکاء پر فائرنگ اور گرفتاریوں کے خلاف کراچی یونیورسٹی کے طلبہ نے ایک خاموش احتجاجی ریلی نکالی گئی۔