گوادر میں مظاہرین پر بگتربند چڑھا دیئے،تربت دھرنے پر فورسز کی لاٹھی چارجآنسو گیس شیلنگ ایک خاتون ھلاک 20 شدید زخمی

بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقہ تلار میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی اپیل پر گوادر میں منعقدہ بلوچ راجی مچی میں حصہ لینے والے ایک ہزار سے زائد گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو فورسز نے تلار چیک پوسٹ پر روکے رکھا تھا جس کے بعد شرکاء نے دھرنا دے دیا تھا ۔

تازہ اطلاعات ہیں کہ پر امن نہتے دھرنے کے مظاہرین پر فورسز نے فائر کھول دیئے ہیں اور شیلنگ کرکے دھرنے کو تقریبا منتشر کردیا ہے،آنسو گیس شیلنگ سے ایک خاتون ھلاک 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں جنھیں تربت ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

دوسری جانب گوادر سے اطلاعات موصول ہورہے ہیں کہ گوادر میں بی وائی سی کی مرکزی جاری دھرنے پر فورسز نے دھاوا بول کر مرکزی قیادت سمیت متعدد افراد کو زخمی کردیا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پر بکتر بند گاڑیاں چڑھا دی ہیں۔ جبکہ کئی گاڑیاں اور راجی مُچی کے اسٹیج کو جلا دیا گیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستانی حکومت بلوچوں کو پرامن احتجاج کا حق دیں اور ان پرجاری تشدد کو روکے-نمائندہ خصوصی برائے اقوام متحدہ

پیر جولائی 29 , 2024
گوادرانسانی حقوق کے محافظوں کی تحفظ کے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ میری لالر نے بلوچستان کے شہر گوادر میں بلوچ قومی اجتماع( بلوچ راجی مچی ) میں انسانی حقوق کے کارکنان اور شرکاء کے خلاف حالیہ پرتشدد کریک ڈاؤن کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ