بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی امبریلا آرگنائزیشن بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کے ترجمان بلوچ خان نے میڈیا میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ براس کے سرمچاروں نے 25 جولائی بروز جمعرات پنجگور میں قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے تین کارندوں کو ہلاک اور پانچ کو زخمی کردیا۔
ترجمان نے کہا ہےکہ بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کے سرمچاروں کو پنجگور کے علاقے کیلکور میں نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر سرمچاروں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے کیلکور میں کرکی کے مقام پر مذکورہ کارندوں کو گھیرے میں لیکر ان پر حملہ کردیا۔
انھوں نے کہا ہے کہ سرمچاروں کے حملے میں تین ڈیتھ اسکواڈ کارندے ناصر، جمل ولد نزروک اور اسحاق ولد نزروک موقع پر ہلاک ہوگئے سرمچاروں نے ان کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا جبکہ اس حملے میں مزید پانچ کارندے زخمی کردیئے گئے۔ مذکورہ کارندے ملا سیفو اور سعید لانٹو کی سربراہی میں قومی جرائم میں ملوث تھے۔
ترجمان نے مزید کہا یےکہ حملے کے دوران ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کو بچانے کیلئے قابض فوج کی گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی تاہم وہ سرمچاروں کو نقصان پہنچانے اور اپنے کارندوں کو بچانے میں ناکام رہے۔
ترجمان نے آخر میں کہا ہے کہ بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے ہم ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ براس مکمل بلوچ قومی آزادی تک یہ جنگ جاری رکھے گی۔