شال :راجی مچی کے آرگنائزراور بی ایس او چیئرمین سمیت پانچ افراد جبری لاپتہ

شال : گوادر میں منعقد ہونے والے بلوچ راجی مچی کی تیاریوں میں مصروف بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چئرمین جیئند بلوچ اور انکے ساتھی شیرباز بلوچ سمیت پانچ افراد کو پاکستان فورسز و خفیہ اداروں نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے-

بی ایس او کے ترجمان نے جیئند بلوچ سمیت انکے ساتھیوں کی حراست میں لئے جانے کی تصدیق انکے پارٹی رہنماؤں نے کردی ہے جبکہ دیگر تین لاپتہ افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے-

تنظیم کے مطابق انکے چیئرمین و دیگر ساتھی بلوچ راجی مچی جلسے کے سلسلے میں آرگنائزر کا کام کررہے تھے-

آپ کو علم ہے ابتک بلوچستان کے مختلف علاقوں سے درجنوں بلوچ یکجہتی کمیٹی رہنماؤں اور رضاکاروں کو پاکستانی فورسز خفیہ اداروں اور پولیس کی جانب سے حراست میں لئے جانے کے اطلاعات ہیں جبکہ گوادر ،کیچ اور پنجگور سمیت مختلف علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردئے گئے ہیں-

راجی مچی کے حوالے سے وزیر اعلی سرفراز بگٹی اور بلوچستان پولیس نے جلسے کو روکنے کے لئے طاقت کے استعمال کا اعلان کیا تھا جبکہ لکپاس ،لسبیلہ سمیت مختلف علاقوں میں راجی مچی میں شرکت کرنے والے قافلوں کو جانے نہیں دیا جارہا اور شاہراؤں کو بند کرنے کی بھی اطلاعات ہیں-

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے جلسے کے پرامن شرکاء پر ریاستی طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر شرکاء کو کچھ نقصان ہوا ذمہ داری انتظامیہ اور بلوچستان حکومت ہوگی اور انہوں نے اپنے لاپتہ ساتھیوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال ، پنجگور ،اور حب میں فائرنگ و دیگر حادثات میں 4 افراد ھلاک 7 زخمی

ہفتہ جولائی 27 , 2024
پنجگور کے علاقے چتکان میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان میں فائرنگ سے دو افراد لطیف ولد جلیل امان اللہ ولد حسین ھلاک جبکہ آصف ولد المراد زخمی ہوگیا، ھلاک اور زخمی شخص کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ