ڈیرہ مراد جمالی مسلح افراد کا حملہ دو سرکاری کارندے ھلاک

ڈیرہ مراد جمالی اہم ریاستی کارندوں پر مسلح افراد کا حملہ دونوں بھائی ہلاک تیسرا بھائی پہلے ہی قتل ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے دوست ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک کردیا جو آپس میں بھائی ہیں جن کی شناخت صابر علی بگٹی اور ابراہیم بگٹی کے ناموں سے ہوا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ان کے بڑے بھائی ڈاکٹر اسحاق بگٹی کو رواں سال فروری میں اسی علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا تھا اور کئی دن کراچی میں زیر علاج رہنے کے بعد ہلاک ہوگئے تھے۔

مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اسحاق بگٹی اور اس کا بھائی ابراہیم بگٹی ریاست کے خفیہ اداروں کے اہم کارندے تھے جو ڈیرہ مراد جمالی سمیت قریبی علاقوں میں جبری گمشدگیوں سمیت کئی سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آواران پاکستانی فوجی کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ

جمعرات جولائی 25 , 2024
آواران کے علاقہ تیرتیج میں واقع پاکستانی فوج کے کیمپ پر رات گئے مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا کر فرار ہوگئے ۔ رپورٹر کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریبا ساڑھے بارہ بجے کے قریب […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ