کیچ ،تمپ، سامی، بارکھان میں بم حملہ، فوجی کیمپ اور تعمیراتی کمپنی کو نشانہ بنایاگیا

کیچ تمپ میں تحصیلدار عابد کی گاڑی پر بم حملہ ،تمپ میں کمپنی اور بارکھان میں فورسز کے مرکزی کیمپ کو نشانہ بنایاگیا ۔

اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ تمپ گرلز ہائی سکول کے قریب تحصیلدار عابد کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے بم حملے کا نشانہ بنایا ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد کی گاڑی گرلز ہائی سکول کے قریب پہنچی تو سڑک پر نصب بم پھٹ گیا، جس سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ تاہم عابد حملے میں محفوظ رہا۔

علاوہ ازیں ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فوج کے چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا جبکہ ایک اور حملے میں تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو نذر آتش کرکے ناکارہ بنا دیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق واقعہ ضلع کیچ کے علاقے سامی گیشکور کے مقام پر پیش آیا جہاں رات گئے نامعلوم افراد نے فورسز کے چوکی کو نشانہ بنایا گیا ،جبکہ اسی وقت نامعلوم افراد نے مذکورہ مقام پر تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو نذر آتش کر کے ناکارہ بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق حملے کے وقت علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دی گئی ہیں۔ جبکہ حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

دریں اثناء بارکھان کے علاقے رکنی میں بدی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر گذشتہ رات حملہ کیا ۔

حملے میں فورسز اہلکاروں کے جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت جبری لاپتہ افراد کے جاری دھرنے پر پولیس حملہ کی خبر میں صداقت نہیں ۔ لواحقین

منگل جولائی 23 , 2024
تربت: ضلعی انتظامیہ دفتر کے سامنے بیٹھے لاپتہ افراد کے لواحقین نے کیمپ پر رات گیے پولیس کی جانب حملہ کرنے اور جلانے کی خبروں کی تردید کردی. ضلعی کیچ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والےلاپتہ افراد کے لواحقین نے کیمپ پر پولیس حملہ و گرفتاریوں ترید کرتے ہوئے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ