مند میں جرگہ، آزادانہ سرحدی کاروبار اور مزید کراسنگ پوائنٹ کھولنے کا مطالبہ ، مقررین کا خطاب

حق دو تحریک بلوچستان (کیچ) کا مند میں جرگہ، بارڈر اور دیگر مسائل پر مقررین کا خطاب، مند کے عوام کا جرگے کے انعقاد پر تشکر کا اظہار،حق دو تحریک بلوچستان کیچ کے ذمہ داران و جہدکاروں نے ضلعی چیئرمین حاجی ناصر پلیزئی اور مولانا نصیر احمد بلوچ کی قیادت میں مند میں ایک شاندار عوامی جرگے کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے صادق فتح، عیسیٰ غمی، نور الہی، مند کے معروف شخصیات حاجی حنیف، بابو بہادر، نذر جمال، زاہد حیدر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکران بھر میں آزادانہ سرحدی کاروبار ، مزید کراسنگ پوائنٹ کھولنے اور ٹوکن و بھتہ مافیا کا خاتمہ بہت ضروری ہے،حق دو تحریک ہمیشہ ان مطالبات کے لئے جدوجہد کرتی رہی اور کرتی رہے گی ۔

مقررین نے کہا کہ سرکار کبھی بھی عوامی مطالبات پر آسانی سے عمل نہیں کرتا اور ان مطالبات پر عملدرآمد کے لئے عوامی جدوجہد ضروری ہے اس لئے مکران بھر کے عوام ان جائز مطالبات پر عملدرآمد کے لئے حق دو تحریک کے پلیٹ فارم پر یکجاہ ہوکر جدوجہد کریں تاکہ یہاں کے لوگوں کو با عزت روزگار مل سکے۔

جرگے میں شریک مند کے عوام نے حق دو تحریک کے ذمہ داران کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اہم معاملے پر عوامی جرگے کا انعقاد کیا اور شرکاءنے حق دو تحریک پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس جدوجہد میں بھرپور شرکت کرنے کا اعادہ کیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ نوجوانوں کے اندر شعوری تنقید کو  مضبوط کرنا ہوگا، بساک

اتوار جولائی 21 , 2024
شال  بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا تیسرا مرکزی کمیٹی اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرمین شبیر بلوچ منعقد ہوا۔ دو روزہ اجلاس میں سیکرٹری رپورٹس، تمام آئینی و غیر آئینی کمیٹیوں کے رپورٹس، تنقیدی نشست، تنظیمی امور، عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال کے ایجنڈوں پر سیر حاصل بحث کے بعد آئندہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ