آواران: سی پیک روڈ کے نام پر لوگوں پر تشدد کرکے ان کے گھر گرائے جا رہے ہیں، عوامی حلقے

آواران کے مختلف مقامات پر سی پیک روڈ کے نام پر مقامی لوگوں کے مکانات کو بلڈوزر سے مسمار کیے جارہے ہیں ۔

علاقائی زرائع کے مطابق گزشتہ روز آواران کے علاقے سوراب ڈنسر میں ظہور احمد ولد لالو کے گھر کو مسمار کر دیا گیا ۔ ظہور احمد اور اس کے بھائی محمد بخش نے مکانات مسمار کرنے کے خلاف مزاحمت کی جس کے بعد لیویز نے انہیں گرفتار کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھوڑ دیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق غریب شہریوں پر تشدد کرکے انکے گھر گرا جارہے ہیں مگر انھیں کوئی معاوضہ بھی نہیں دیا جارہاہے کہ وہ اپنے بچوں کیلے چھت بنا سکیں۔

بلڈوزر سے گھروں کو مسمار کیے جانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی مکانات کو گرایا جا رہا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

جلاﺅ گھیراﺅ والے ہم سے نہیں،مذاکرات ناکام ، دھرنا جاری رکھیں گے، ماہ رنگ ،صبیحہ بلوچ

اتوار جولائی 14 , 2024
شال  ڈاکڑ ماہ رنگ بلوچ اور حکومتی کمیٹی کے مذاکرات ناکام، ڈاکڑ ماہ رنگ کا کہنا ہے کہ حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکے، ہم پرامن طور پر دھرنے میں بیٹھے ہوئے ہیں اور ہمارا دھرنا جاری رہے گا ۔ انھوں نے کہاکہ کل شام 5 بجے ہم اپنے اگلے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ