شال فائرنگ ایک شخص قتل ،حب اور چاغی سے 2 نعشیں برآمد

شال کے علاقے شالکوٹ تھانہ کے ایریا سعادت مارکیٹ میں نامعلوم ٹو ڈی میں سوار نقاب پوش ملزمان نے کرولا گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔جس کے نتیجے میں عزیز الله ولد حضور بخش شاہوانی سکنہ مشرقی بائی پاس شال ھلاک جبکہ  حاجی علی گل لاشاری نامی شخص زخمی ہوگیا ۔

ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات پرانی دشمنی بتائی جاتی ہیں۔

علاوہ ازیں حب  گڈانی اسٹاپ کے قریب برساتی نالے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،شناخت کیلئے حب اسپتال منتقل کردیا گیا اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق مینRCDشاہراہ گڈانی بس اسٹاپ کے قریب سے گزرنے والی برساتی نالے سے ہفتہ کے روز 30سالہ ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کر کے شناخت کیلئے جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب منتقل کردیا  گیا  اور شناخت نہ ہونے کے سبب لاش ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ کراچی منتقل کردیا گیا، متوفی نشے کا عادی بتایا جاتا ہے۔
دریں اثناء  چاغی پیشک زردکان کے قریب پل کے نیچے سے تین روز پرانی نعش برآمد ہوا ہے۔ نعش کو ہسپتال منتقل کیا گیاہے، پولیس اور لیویز مزید تفتیش کررہے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

سوئی  قبائل کی دو شاخوں میں جھگڑا، تین افراد قتل، دو زخمی

ہفتہ جولائی 13 , 2024
شال سوئی کے نواحی علاقے دلبر مٹ میں ہوتکانی قبیلے کے مسوانی اور لالیزی ٹکر کے درمیان لڑائی تین افراد قتل دو زخمی ہوگئے ۔ بتایا جارہاہے کہ مسوانی کے کچھ لوگ شاری دربار سے آ رہے تھے کہ جنگھیان اوٹغ کے مقام پر لالیزی نے گھات لگا کر ان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ