تربت: جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلے ریلی نکالی گئی اور احتجاج کیاگیا

ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے جبری لاپتہ افراد کے لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے شہید فدا چوک سے ڈی سی آفس کیچ تک کیچ سے لاپتہ افراد کی بازیابی اور شال میں لاپتہ افراد کے لواحقین پر سرکاری طاقت کے استعمال کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور و دھرنا دے دیا گیا ۔

ریلی کے شرکاء نے شہید فدا چوک سےہوتے ہوئے مین بازار تربت اور پھر کمشنری روڈ سے مختلف شاہراہوں کا گشت کرتے ہوئے ہوئے شدید نعرہ بازی کی۔

لواحقین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھائے ہوئے تھے جن پر لاپتہ افراد کی بازیابی اور جبری گمشدگیوں کیخلاف نعرے درج تھے۔

ریلی میں لاپتہ افراد کے لواحقین کے علاوہ حق دو تحریک،بی ایس او کے دھڑوں اور عام عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔

لواحقین نے کہاکہ وہ اپنے پیاروں کی بازیابی تک ضلعی انتظامیہ کے دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے اور اس مرتبہ وہ علامتی بھوک ہرتال سمیت سڑکوں کوبھی بند کریں گے۔

یادرے کہ ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کیاگیا تھا جہاں انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے دفتر کے سامنے دھرنا دینے اعلان کیا تھا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں مذاکراتی کمیٹی ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کی قیادت میں جاری ہے ، مشتعل افراد سے ہمارا تعلق نہیں ہے ۔بیبو بلوچ

ہفتہ جولائی 13 , 2024
شال بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ہزاروں لوگوں کے ہمراہ ریلی کی صورت میں شال کے ریڈ زون میں داخل ہوگئی جہاں لوگوں نے دھرنے دے دیا ۔ اس وقت لوگوں کی بڑی تعداد ریڈ زون میں موجود ہیں اور انکا مطالبہ لاپتہ ظہیر بلوچ کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ