زامران: پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ، سولر سسٹم اور کیمرے تباہ

کیچ زامران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ کردیا ۔

اطلاعات کے مطابق رواں مہینے 6 جون کو مسلح افراد نے کیچ کے علاقے زامران میں زامری کور کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ کرکے فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا دیا ۔

مسلح افراد نے چوکی پر حملے کے بعد چوکی میں نصب سولر سسٹم اور کیمروں کو بھی تباہ کردیا ہے ۔

تاحال مذکورہ حملے کی ذمہداری کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ مگر
اس سے قبل پاکستانی فورسز پر حملوں کی زمہ داریاں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی آئی ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شال جبری لاپتہ فاروق سخی کے لواحقین نے وی بی ایم پی کے ساتھ انکے کوائف جمع کردیئے ۔ نصر اللہ بلوچ

ہفتہ جون 8 , 2024
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ فاروق سخی کے جبری گمشدگی کے کوائف انکے اہلخانہ نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز، وی بی ایم پی کو فراہم کردیئے ہیں ۔ انہوں نے تنظیم کو تفصیلات دی ہے کہ فاروق […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ