بلوچستان کی شاہراہوں پر ایک روز میں ٹریفک کے 48 واقعات، 56 افراد زخمی

بلوچستان کی مختلف مرکزی شاہراہوں پر 21 نومبر کو ٹریفک حادثات کے 48 واقعات پیش آئے جن میں 56 افراد زخمی ہوگئے، تاہم کسی حادثے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز (ایم ای آر سی)1122بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ یومیہ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ حادثات ٹراما سینٹر ژوب میں رپورٹ ہوئے جہاں 18 حادثات میں 18 افراد زخمی ہوئے، جبکہ ٹراما سینٹر خضدار میں 15 حادثات کے نتیجے میں 19 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ناصئی قلعہ سیف اللہ میں 4 حادثات میں 4 افراد، مانیکہوا شرانی میں 3 حادثات میں 4، رکھنی بارکھان میں 2 حادثات میں 2، کلات میں 2 حادثات میں 2، تیارو لسبیلہ میں ایک حادثے میں ایک، بختیارآباد سبی میں ایک حادثے میں ایک، ہوشاب کیچ میں ایک حادثے میں 4 اور نالینٹ گوادر میں ایک حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

ایم ای آر سی 1122 کے مطابق صوبے بھر میں قائم ایمرجنسی مراکز نے حادثات کے متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کی، جبکہ رپورٹنگ کے دوران کسی بھی حادثے میں ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ