بساک کا جامعہ بلوچستان کی تعلیمی، مالی و انتظامی بحران پرسیمینار کا اعلان

شال بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ جامعہ بلوچستان جو کہ بلوچستان کی واحد سب سے بڑی جامعہ ہے ترقی کرنے کے بجائے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، جامعہ بلوچستان آج انتظامی اور مالی مسائل کی آماجگاہ بن چکی ہے، مالی بحران کی وجہ سے طلباء کی فیسوں میں اضافہ کرنے کے ساتھ اساتذہ کی تنخواہوں کو بھی پچھلے کہی مہینوں سے بند کردیا گیا ہے۔

بساک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان تمام مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے بطور طلباء تنظیم انہوں نے ان مسائل کے حوالے سے “اعلی تعلیمی حقوق” کے نام سے منظم آگائی مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ طلباء و طالبات سمیت اساتذہ کو ایک فلیٹ فارم پر لاکر ان مسائل کے حل کی لیے عملی جدوجہد کا حصہ بنا سکیں۔

انھوں نے کہاہے کہ اس مہم میں انٹرایکٹیو سیشن، ایجوکیشنل واک، سوشل میڈیا کیمپئن سمیت پرامن احتجاج شامل ہیں۔

ترجمان بساک نے کہاہے کہ مہم کے پہلے فیز میں سکندر یونیورسٹی خضدار کی تدریسی عمل کی عدم فعالیت پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،جبکہ دوسرے حصے میں بلوچستان یونیورسٹی کے تعلیمی، مالی اور انتظامی مسائل کے حوالے سے کل بروز 6 جون انٹرایکٹیو سیشن کا اعلان کیا گیا ہے ، جس میں اساتذہ و طلباء سمیت دیگر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ جبکہ 7 جون کو ایجوکیشنل واک کے بھی انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چمن ایف سی کی مظاہرین پر فائرنگ ،گوادر شاہراہ کھول دیا گیا ،لسبیلہ میں احتجاج میڈیکل اسٹورز بند

بدھ جون 5 , 2024
چمن میں بارڈر پالیسی پر احتجاجی مظاہرین پر پاکستانی  فورس FC کی فائرنگ تاہم نقصانات  بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایف سی کی  یہ حرکت انتہائی قابل مذمت ہے اور دنیا میں کسی جگہ ایسا نہیں ھوتا کہ مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ