منجھوی شوریٰ میں قبائلی تصادم، فائرنگ 3 افراد ھلاک ، پنجگور روڈ حادثہ ایک ھلاک

بلوچستان  نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود میں ایک قبیلے کے دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ھلاک ہوگئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق نصیراباد کے علاقے پولیس منجھو شوری تھانہ کی حدود میں رڈ قبائل کے دو گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد ھلاک ہوگئے نصیراباد کے علاقے زہری پل کے قریب در محمد پر مخالفین نے فائرنگ کردی جان بچانے کی خاطر در محمد رڈ نے پٹ فیڈر کے اندر چھلانگ لگا دی جس سے وہ ڈوب کر جابحق ہوگیا ۔

واقع کی اطلاع ملنے پر مقتول در محمد کے ورثا نے مخالفین کے گوٹھ پر حملہ کرکےفائرنگ شروع کردی جس سے دونوں گروپوں سے دو افراد عبدالحلیم اور نزیر احمد ھلاک ہوگئے ۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی منجھو شوری پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی نعشوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقع کی وجہ سیاہ کاری بتائی جارہی ہے پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

علاوہ ازیں پنجگور  کوچ کی ٹکر سے ایک نوجوان ھلاک  ایک شدید زخمی۔ پولیس کے مطابق پنجگور گرمکان فٹبال چوک پر مال بردار کوچ نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا ، جس کے نتیجے میں  ایک نوجوان موقع پر ھلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا ۔

نعش اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا  ھلاک نوجوان کی شناخت سنجر ولد عبد الرشید ساکن گرمکان پنجگور اور زخمی ک  عبدالوارث سے ہوا ہے ۔

پولیس نے بس کو قبضے میں لیکر کلینر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا ہے ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شال اور تربت میں پاکستانی فورسز پر بم حملے متعدد اہلکار ھلاک و زخمی

ہفتہ جولائی 13 , 2024
شال اور تربت میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو دو مختلف بم حملوں میں نشانہ بنایا جن میں ھلاکتوں کی اطلاعات ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شال میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کے قریب بم حملہ ہوا حملہ مغربی بائی پاس پر واقع اختر آباد کے علاقے میں کیاگیا۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ