بلوچستان ضلع بولان مچھ میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ گیشتری مچھ میں ایک شخص لال جان مری کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ لیویز اور پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

ادھر تربت پولیس کے مطابق آپسر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا، زخمی شخص کی شناخت حیات اسلم کے نام سے ہوئی جسے فوری علاج کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا، ہسپتال زرائع کے مطابق ایک گولی ان کے پاؤں پر لگی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے جو فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، واقعہ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔
اس طرح خضدار زہری بازار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نواجون شدید زخمی۔ اطلاعات کے مطابق زہری سمیع اللہ لوٹانی ولد نصیر احمد لوٹانی کو مین چوک پر مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، ان کی حالت تشویشناک ہے۔