کیچ کے علاقے مند سورو میں قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ۔

علاقائی زرائع کے مطابق آج رات کو مسلح افراد نے مند سورو میں قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ کو بم حملوں میں نشانہ بنایا گیا، علاقے میں معتدد دھماکوں کی آوازیں سنائی گئی ، حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں تاہم ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔