دکی، قومی وسائل کی استحصال میں قابض کے شراکت داروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے آج صبح دکی میں بلوچ قومی وسائل کی لوٹ مار میں شامل ریاستی آلہ کاروں کی گاڑی کو ایک آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔

انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے ٹھیکیدار ندی کے مقام پر وسائل کی لوٹ مار میں شریک ریاستی آلہ کاروں کی رسد کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ اس میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہاہے کہ دکی میں چند افراد قابض پاکستانی فوج کی ایماء پر بلوچ قومی وسائل کی لوٹ مار میں شریک ہونے سمیت بلوچ قومی تحریک کے خلاف متحرک ہیں، قابض فوج کے شراکت دار براہ راست ہمارے نشانے پر ہونگے، بلوچ وسائل کی لوٹ مار و بلوچ نسل کشی میں شریک تمام ریاستی کاسہ لیس اپنے ان گہناونے اعمال سے باز آجائیں بصورت دیگر وہ اپنے جانی و مالی نقصان کا ذمہ دار خود ہونگے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ نوجوان عبید بلوچ بازیاب

بدھ جولائی 10 , 2024
کیچ: پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے نوجوان عبید بلوچ بازیاب ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق تمپ کے علاقے بالیچھ کے رہائشی عبید جلال خان کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دو دن قبل اغوا کیا تھا، تاہم آج عبید بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ