ضلع کیچ بھر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، وولٹیج کی کمی اور کیسکو کی غلط پالیسیوں کیخلاف آل پارٹیز کیچ کی جانب سےتربت کے مین چوک پر علامتی احتجاجی کیمپ مین چوک پر لگادیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ 9 تا 11 جولائی کو کیمپ میں احتجاج اور 11 جولائی کو کیسکو دفتر کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیاجائیگا۔
انہوں نے مزید کہاہے کہ آل پارٹیز کیچ نے کیسکو کی جانب بجلی کی بندش، مصنوعی بحران اور لوڈشیدنگ کیخلاف شہید فدا چوک پر احتجاجی کیمپ لگالیا ہےیہ کیمپ تین دنوں تک شہید فدا چوک پر جاری رہےگا.کیمپ میں آل پارٹیز کیچ کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے ضلعی نمائندگان اور کارکنان شریک ہیں.
دوسری جانب آل پارٹیز کیچ نے عوام کے نام پمفلٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ مکران میں بالعموم اور کیچ میں بالخصوص بجلی کی مصنوعی بحران پیدا کیا گیاہے تاکہ یہاں کے عوام دیگر ضروریات سے اور حقوق کیلئے آواز نہ اٹھاسکیں اور یہ ایک سازش کے تحت کیا جا رہا ہے ، لہذا سیاسی جماعتیں اب مزید خوش نہیں رہ سکتے اور احتجاج میں مزید سختی لائیں گے.
انہوں نے کہا ہےکہ عوام کو کیسکو کے خلاف احتجاجوں میں شرکت کریں۔