بلوچستان فائرنگ ودیگر واقعات حادثات میں 7 افراد ہلاک ، 17 زخمی ہوگئے

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایک شہری ھلاک   دوسرا شدید زخمی ہوگیا ،ملزمان فرار ہو گئے ، شہر میں بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شہریوں تاجروں اور سیاسی جماعتوں کا اظہار تشویش ،تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز حب شہر کے علاقہ دودا گوٹھ میں نامعلوم مسلح ملزمان کے کلینک میں گھس کر ڈاکٹر غلام فرید سولنگی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے جو بعد ازاں زخموں  کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔ واقعہ سے متعلق پولیس نےواقعہ کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا ہے ۔

دوسرا واقعہ پولیس تھانہ گڈانی کی حدود میں حبکو پولیس چوکی کے قریب ندی میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے شاہنواز نامی نوجوان زخمی ہوگیا لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقتول ڈاکٹر غلام فرید سولنگی کا اصل تعلق بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ مراد جمالی سے بتایا جاتا ہے ۔

پنجگور: گرمکان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شبیر آدم سکنہ تار آفس  نامی شخص کو قتل کردیا ۔

تاہم قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔ واقع کے بعد مقامی انتظامیہ موقع واردات پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لیکر  پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ۔ اور رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

زیارت میں گاڈی کو حادثہ ، ایک شخص ھلاک ، دو زخمی ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق زیارت زیرو پوائنٹ کے مقام پر گاڑی کو حادثہ پیش آیا ، جس کے نتیجے میں ایک شخص ھلاک جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ ھلاک اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے میں جابحق اور زخمیوں کا تعلق ضلع پشین سے بتایا جارہاہے۔

چمن میں معمولی تکرار پر جھگڑا، چاقو کے وار سے حافظ رمضان ولد معزاللہ قوم عثمان زئی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا۔

گوادر کے علاقہ اورماڑہ میں تین روز قبل  لاپتہ ماہی گیر باپ بیٹوں  میں سے ایک کی لاش برآمد، دو تاحال لاپتہ، ماہیگیر آصف ولد شمبے کی لاش مقامی ماہی گیروں نے اورماڑہ کے گہرے سمندری حدود سے برآمد کر لی  ہے ۔ جبکہ باپ دوسرے بیٹے سمیت تاحال لاپتہ ہے  ۔

واضح رہے کہ اورماڑہ کے تینوں ماہیگیر باپ  دو بیٹوں سمیت   3 جولائی کی صبح سے سمندر میں لاپتہ ہوئے تھے۔

بارکھان فورٹ منرو گردو اسٹیل پل کے مقام پریورو ویگن کو حادثہ، کھائی میں گرنے سے 2 افراد ھلاک 14 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بارکھان گردو اسٹیل پل کے مقام پر سیر و تفریح کے لیے جانے والی فیملی کی گاڑی کو گردوں کے مقام پر ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، حادثے میں2 سیاح جاں بحق، 14 شدید زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ڈیرہ غازی خان ہسپتال ریسکیو کردیا گیا، سیاحوں کی بھری وین میں ایک ہی خاندان کے پندرہ سے زائد افراد سوار تھے، حادثے کا شکار ہونے والی وین میں سیاحوں کا تعلق ضلع مظفرگڑھ علی پور سے بتایا جاتاہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5503 دن مکمل

اتوار جولائی 7 , 2024
جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5503 دن ہو گئے۔ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں ماشکیل سے بی این پی کے کارکنان عبدالبصیر ریکی،الہی بخش حسنی، محمد آصف حسنی نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی ۔ وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ