خضدار اور مشکے میں دو حملوں میں دشمن کے چار اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی کردیئے بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے خضدار و مشکے میں قابض پاکستانی فورسز کی چوکیوں پر حملہ کرکے چار فوجی اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ چھ جولائی کی شام پانچ بجے سرمچاروں نے بنڈوکی مشکے میں قائم قابض فوج کی چوکی پر سرمچاروں نے بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ یہ حملہ ایک گھنٹہ تک جاری رہا، حملے میں دشمن فوج کے تین اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہاہے کہ ایک اور حملے میں چھ جولائی کی رات گیارہ بجے سرمچاروں نے خضدار کے علاقے سریج گریشہ میں قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر جدید و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں قابض فوج کے ایک اہلکار ہلاک ہوا۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے شدت کے ساتھ جاری رہینگے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پانک انسانی حقوق رپورٹ:جون کے مہینے میں پاکستانی فوج نے بلوچستان میں 54افراد کو جبری لاپتہ کردیا۔ پانک

اتوار جولائی 7 , 2024
بلوچ نیشنل موومنٹ کے انسانی حقوق کے ادارے "پانک” نے ماہ جون بلوچستان میں تسلسل کے ساتھ جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جون 2024 کے تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے، رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے 12 مختلف اضلاع سے پاکستانی فوج نے54 افراد کو حراست میں لے کر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ