بلوچستان فائرنگ و حادثات میں میجر سمیت 3 افراد ھلاک،متعدد زخمی

شال میں منوجان روڈ ہدہ میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)کا منیجر جاں بحق ہو گیا ۔پولیس کے مطابق قتل ہونے والے شخص کی شناخت ایس ایس جی سی کے منیجرمنیر احمد لہڑی کے نام سے ہوا، جن کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید تحقیقات شروع کر دیں۔

اسطرح پنجگور تسپ میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ سریقلات میں دو گروہوں کے درمیان جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں ، جس سے فریقین کے تین افراد زخمی ہوگئے جن میں نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی اسلام بلوچ کا داماد اور معروف کاروباری شخصیت حاجی مقبول احمد کا چھوٹا بھائی حاجی عبدالغنی بھی شامل ہے ۔ جبکہ دیگر زخمیوں میں دوسرے فریق کے طارق اور آصف بھی شامل ہیں واقعہ کے بعد زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جھگڑا ادھار کے مسلے پر ہوا تھا۔

ادھر خضدار چککو پولیس چیک پوسٹ کے حدود میں تیزرفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا ایک شخص نیازاحمد ولد محمد قوم محمودانی ساکن باغبانہ ھلاک دوافراد علی احمد ولد فرید احمد قوم محمودانی، تاج ولد محمد قوم محمد قوم محمودانی ساکن باغبانہ شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری ٹیچنگ یسپتال خضدار لایا گیا، پولیس موقع پر پہنچ کر ٹرالرکو تحویل میں لے لی ہے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے بعد ان کا علاج ومعالجہ جاری ہے اور پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا حوالے کردی گئی ہے۔

خضدار پولیس مزید حادثہ کے متعلق تفتیش کررہی ہے۔

حب مغربی پاس پر تیز رفتار گاڑ ی نے سڑک عبور کرنے والے شخص کو روندھ ڈالا، تفصیلات کےمطابق حب مغربی بائی پاس تیز رفتار ڈیزل بردار گاڑی نے سڑک عبور کرنے والے 25سالہ شاداب ولد دلدار نامی شخص کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

نعش ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا گیا اور ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی متوفی بائی پاس کے قریب کا رہائشی تھا۔

دریں اثناء مستونگ میں کوئٹہ تفتان شاہراہ پر کردگاپ کے مقام پر مسافر کوچ کی موٹر سائیکل کو ٹکر،حادثے میں آر ایچ سی کردگاپ کے ڈاکٹر شیر احمد ملازئی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے،زخمی افراد کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا جبکہ کوچ کو تحویل میں لے لیاگیا مزید کاروائی جاری ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5498 دن مکمل

بدھ جولائی 3 , 2024
جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5498 دن ہوگئے ۔ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں خاران سے سیاسی اور سماجی کارکنان نزیر احمد بلوچ،غلام محمد بلوچ سمیت مرد اور خواتین نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ