قلات: پاکستانی فورسز پر حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

قلات بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے قلات میں قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ اور چوکی کو دو حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ 28 جون کی رات گیارہ بجے سرمچاروں نے قلات کے علاقے جوہان میں قائم ایف سی کے کیمپ پر راکٹ اور دیگر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں راکٹ کے گولے کیمپ کے اندر گرے جس سے پاکستانی فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

حملے کے بعد قابض فوج کے جانب سے معتدد ماٹر کے گولے فائر کیے گئے اور جاسوس ڈرون بھی مسلسل گشت کرتے رہے، پھر صبح چھ بجے ہیلی کاپٹروں نے بھی حملے کی جگہ پر شدید شلنگ کی، تاہم سرمچار بحفاظت وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے اور اپنے محفوظ ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔

ترجمان نے کہاہے کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے 30 جون کو قلات کے علاقے جوہان شاہ مردان میں ایف سی کی چوکی پر سنائپر ، راکٹ لانچر اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اس حملے میں بھی قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے، ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر جاری رہینگے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

گیس پائپ لائن تباہ اور پاکستانی فوج کی رسد پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

پیر جولائی 1 , 2024
بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے مچھ، بلیدہ اور ڈیرہ بگٹی میں تین مختلف حملوں میں گیس پائپ لائن اور قابض پاکستانی فوج اور ان کی رسد کو نشانہ بنایا۔ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ