خاران اور تربت سے 3 افراد پاکستانی فورسز خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ

خاران پاکستانی خفیہ ادارے نے خاران کے کلی جھل گیڈ سے دو افراد کو جبراً حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت بلال ولد داد محمد اور خالد ولد لعل محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تربت پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ولید یوسف

لواحقین کے مطابق گزشتہ دنوں خاران ایم آئی کے اکرام اللہ نامی اہلکار نے بلال ولد لعل محمد کو کال کرکے ایم آئی کے دفتر بلایا، جبکہ وہ دفتر نہیں گئے۔ 26 جون کی رات کو چار گاڑیوں پر مشتمل خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے شاہوگیڑی کے قریبی کلی میں چھاپہ مار کر بلال کو اغواء کرلیا۔ بلال کے ہمراہ اس کے کزن خالد کو بھی اٹھایا گیا ۔ دونوں افراد کا تاحال کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاران ایم آئی نے انہیں کئی دنوں سے پریشرائیز کیا ہوا تھا۔ دونوں افراد کا تعلق غریب گھرانوں سے ہے۔

علاوہ ازیں آج الصبح 27 جون کو پاکستانی فورسز ایف سی اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے شاہ آباد آسکانی سے ولید ولد یوسف نامی نوجوان کو ان کے گھر سے اٹھا لیا اور نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے اگر کسی جرم میں ملوث ہے تو منظر عام پر لایا جائے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5493 دن مکمل

جمعرات جون 27 , 2024
جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5493 دن ہوگئے۔ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بی این ایم کے سابقہ چیئرمین عصاء ظفر بلوچ، بی ایس او کے مرکزی جنرل سیکرٹری صمند بلوچ، عامر بلوچ حاجی عظیم جتک اور دیگر نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی۔ دوسری جانب وائس […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ