زامران میں پاکستانی فوج پر سنائپر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

کیچ : بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے زامران میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور جاسوس کیمرے کو نشانہ بنایا، حملوں میں دو دشمن اہلکار ہلاک اور جاسوس کیمرہ تباہ ہوگیا۔

بی ایل اے کے سرمچاروں نے 23 جون کو زامران کے علاقے لد کور میں تین بجے کے قریب قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر تعینات اہلکار کو سنائپر حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔

ترجمان نے کہاہے کہ سرمچاروں کے ایک اور دستے نے دشمن فوج کی جانب سے جاسوسی کیلئے نصب کیمرے کو بھی نشانہ بناکر تباہ کردیا۔

بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز ایک اور کاروائی میں زامران کے علاقے پگنزان میں سنائپر حملے میں پاکستانی فوج کے اہلکار کو ہلاک کردیا۔ مذکورہ اہلکار دشمن فوج کے پوسٹ پر تعینات تھا۔

بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کے انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پی ٹی ایم کے رہنما زبیر شاہ آغا کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہوں ۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

بدھ جون 26 , 2024
شال بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے پشتون رہنما کے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا ہے کہ آغا زبیر شاہ ایک دیرینہ سیاسی کارکن ہے جو ہمیشہ بلوچ، پشتون اور دیگر مظلوم قوموں کے حقوق کے لیے فرنٹ لائن میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ