بی وائی سی، بلوچ طلباء تنظیموں اور سیاسی و سماجی حلقوں کا مشترکہ اجلاس، لاپتہ افراد کے لواحقین کی بھرپور حمایت و تحریک کو توانا کرنے کا اعلان

تربت ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر 10 روز سے قائم لاپتہ افراد کے احتجاجی کیمپ میں بی وائی سی، بلوچ طلباء تنظیموں میں بی ایس او کے تمام حصّے، تربت سول سوسائٹی، حق دو تحریک اور دیگر سیاسی حلقوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں باہمی مشاورت سے اتفاق کیا گیا کہ لاپتہ افراد کے تحریک کو توانا کرنے کیلئے سیاسی قوتیں ملکر جدوجہد کو تیز کرینگے اور لواحقین کی جانب سے جاری کردہ احتجاجی شیڈول کی بھرپور حمایت بھی کی گئی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ لاپتہ افراد کے سنگین مسئلے پر ریاستی ادارے تاخیری حربے استعمال کرتے ہوئے لواحقین کیساتھ لیت و لعل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ دو ہفتے سے قائم احتجاجی کیمپ میں ڈپٹی کمشنر سمیت ریاستی حکام نے تاحال وزٹ کرکے لواحقین کی سنوائی بھی نہیں کی ہے۔ اس ضمن میں بلوچستان بالخصوص کیچ کی سیاسی قوتوں نے متفقہ فیصلہ کیا ہیکہ وہ لواحقین کی تحریک کو کسی طور تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہ بھرپور حمایت کرکے اس تحریک کو عوام کی وسیع تر حلقوں تک پہنچائیں گے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

گرفتار 10 ملزمان سے تین کو بیگناہی ثابت ہونے پر رہا کردیا گیا ۔ بی ایل اے

بدھ جون 26 , 2024
شال بلوچ لبریشن آرمی ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ بی ایل اے کی فتح اسکواڈ نے بیس جون کو خفیہ اطلاعات پر کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون سے متصل شعبان کے علاقے میں ایک ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ