مند: ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ بابو ڈکیت پر بم حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

کیچ بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ
سرمچاروں نے 22 جون کو کیچ کے علاقے مند، گیاب میں پاکستانی فوج کے آلہ کار بہار عرف بابو ڈکیت کو آئی ای ڈی بم حملے میں نشانہ بنایا۔حملے میں ڈتھ سکواڈ کے سربراہ بابو تپری ساتھیوں سمیت زخمی ہوئے، مزکورہ قومی مجرم کو اس سے پہلے بھی بی ایل ایف کے سرمچاروں نے نشانہ بنایا ہے، اس بار بچ جانے کے بعد قومی مجرم کے ساتھیوں نے قریبی قبرستان میں جاکر شہید خلیل اور شہید نبیل کی قبروں کو مسمار کرکے قوم دشمنی اور تحریک آزادی کے خلاف اپنی غصے کو واضح کردیا۔

مزکورہ قومی مجرم پاکستانی فوج و ایجنسیوں کی سہولت کاری اور سرمچاروں کی شہادت سے لیکر تمام سماجی برائیوں میں ملوث ہے، اس کے علاوہ پاکستانی فوج کی تمام عسکری کارروائیوں میں بھی اس کا مددگار ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے تمام ریاستی آلہ کاروں کو انتباہ کرتی ہے کہ وہ اپنی قوم دشمن سرگرمیوں سے باز آئیں وگرنہ بی ایل ایف ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کرتے ہوئے انھیں بھی ان کے جرائم کی سنگین سزا دے گی۔

انھوں نے کہاہے کہ قوم سے غداری کے مرتکب افراد کی موت عبرت ناک ہوتی ہے جس پر اس کی آنے والی کئی نسلوں کو بھی شرمندگی کا سامنا رہے گا۔بلوچ قوم کے ہرفرد پر واجب ہے کہ وہ ہرممکن طریقے سے بلوچ قومی تحریک کا ساتھ دیں اگر کوئی اپنی انسانی کمزوریوں کی وجہ سے تحریک کا ساتھ نہیں دے سکتا وہ دشمن کا آلہ کار بن کر اپنا مستقبل تاریک نہ کرئے۔ بی ایل ایف واضح کرتی ہے کہ قومی مفادات کے خلاف کسی بھی قسم کی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کیچ پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ صادق  بازیاب ہو گئے

پیر جون 24 , 2024
بلوچستان کے ضلع کیچ  پاکستانی فورسز ہاتھوں اپنے بھائی سمیت جبری لاپتہ صادق نور بلوچ بازیاب ہو اہے ۔ بلوچ  یکجہتی کمیٹی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ صادق نور ولد نور اللہ کو آج 24 جون کو رہا کر دیا گیا ہے ، صادق […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ