تربت چار روز سے جاری لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاجی دھرنا ڈی سی آفس سامنے منتقل

کیچ  جبری لاپتہ افراد کے لواحقین نے شہید فدا احمد چوک پر جاری چار روزہ  احتجاجی دھرنے کو ڈی سی آفس تربت کے سامنے منتقل کردیا۔

مظاہرین نے شہید فدا چوک سے ریلی کی صورت میں ڈپٹی کمشنر آفس تک مارچ کرکے احتجاجی کیمپ وہیں قائم کرنے اور احتجاج بدستور جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

ریلی میں اہل خانہ کے علاوہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما، تربت سول سوسائٹی اور بی ایس او پجار کے کارکنان شریک تھے۔

بلیدہ اور پیدارک سمیت کیچ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے لواحقین کو  انتظامیہ کے حکم پر ریلی کے شرکا کو آگے جانے سے روکنے کے لیے مختلف جگہ پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔  تاہم شرکا نے تمام رکاوٹوں کے باوجود ڈپٹی کمشنر کیچ کی آفس کے مین گیٹ پر پہنچ کر کیمپ قائم کیا۔

مظاہرین نے شہید فدا چوک سے ریلی کا آغاز کیا اور مین روڈ سے مارچ کرتے ہوئے احتجاجی ریلی کی صورت میں دھرنا گاہ پہنچے۔

انہوں نے شاہراہوں پر گشت کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی کے مطالبے سمیت جبری گمشدگیوں کے خلاف نعرے بازی کی اور تمام لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔

ریلی میں لاپتہ افراد کے خاندانوں کے علاوہ بلیدہ سے کماش ناکو میار، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما وسیم سفر ،تربت سول سوسائٹی کے کنوینر گلزار دوست اور بی ایس او پجار اور بی ایس اوکے کارکنان شریک تھے۔

یاد رہے کہ بلیدہ سمیت ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے جبری گمشدہ افراد کے اہل خانہ نے عید کے پہلے روز تربت میں شہید فدا چوک پر مظاہرہ کے بعد وہاں احتجاجی کیمپ لگایا اور مسلسل چار دنوں تک دھرنا دیا تاہم ان کے مطالبات منظور نہیں کیے گئے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

آزادی اور انصاف کی جدوجہد میں بلوچ خواتین سب سے آگے ہیں۔ صفیہ بلوچ

جمعہ جون 21 , 2024
بلوچ نشینل موومنٹ ( بی این ایم ) جرمنی کی نائب صدر صفیہ بلوچ نے کہا آزادی، انسانی حقوق کے تحفظ اور انصاف کی جدوجہد میں بلوچ خواتین سب سے آگے ہیں۔ان کی ہمت ، اور اپنے مقصد کے لیے غیرمتزلزل عزم بلوچ سماجی اور سیاسی منظر نامے کی تشکیل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ