پاکستانی فورسز نے انقلابی گلوکار استاد منہاج مختار کے گھر دھاوا خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا

کیچ کے علاقے تمپ کونشکلات میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے انقلابی گلوکار استاد منہاج مختار کے گھر پر چھاپہ مار کر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے رات ساڑھے ایک بجے انقلابی گلوکار استاد منہاج کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کے تمام سامان تھوڑ دیے اور استاد منہاج مختار کے والد سمیت گھر والوں کو بندوق کے زور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، فورسز نے گھر والوں کے موبائل فون اور بکریاں بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

یاد رہے کہ استاد منہاج مختار کے گھر پر پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کی جانب سے متعدد بار چھاپہ مارا گیا اور گھروں کو جلایا گیا تھا اور قیمتی سامان فورسز ساتھ لے گئے تھے۔

اسی طرح ایک ماہ قبل ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے استاد منہاج مختار کے گھر پر فائرنگ بھی کی تھی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

خاران میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

جمعرات جون 20 , 2024
خاران بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ 19 مئی کو شام کے وقت ہمارے سرمچاروں نے خاران میں قابض ایف سی کے مرکزی کیمپ پر گرنیڈ لانچروں سے چار بم حملے کیے۔ انھوں نے کہاہے کہ حملے کے بعد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ