کیچ،خاران ، پاکستانی خفیہ اداروں کے دفاتر اور کیمپ پر بم حملے اور فائرنگ

بلوچستان ضلع کیچ کے علاقہ تربت شہر میں پاکستانی خفیہ اداروں کے دفتر پر بم حملے ،خاران دھماکوں اور شدید فائرنگ آوازیں سنی گئیں۔

تربت شہر میں کچھ دیر قبل ڈگری کالج روڈ کے قریب شہر کے پاکستانی حساس ادارو کے دفتر پر دھماکوں کے ساتھ ساتھ شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

پولیس نے دھماکوں اور فائرنگ کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ پولیس ان کی تفصیل لے رہی ہے اس کے بعد کسی قسم کے نقصان یا اس کی نوعیت کے بارے میں میڈیا کو بریف کی جائے گی۔

مقامی ذرائع کے مطابق شہر میں پانچ سے چھ شدید نوعیت کی دھماکوں کے بعد اب خاموشی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی اے دفتروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسی طرح خاران میں بھی نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے حملے کے وقت معتدد دھماکوں کی آوازیں سنائی گئی ہیں

تاہم ان حملوں کی زمہ داری ابتک کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے، اس سے قبل ہونے والے حملوں کی زمہ داری بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتے رہے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

نوشکی میں ISI کے ہیڈکوارٹرز پر بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

جمعرات جون 20 , 2024
نوشکی بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج صبح ساڑھے پانچ بجے نوشکی کے کلی قاضی آباد میں قائم پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا۔ حملے میں سرمچاروں نے گرنیڈ لانچروں سے چار گولے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ