وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ وی بی ایم پی کے جانب سے عید روز چار بجے شال پریس کلب کے سامنے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، جبری گمشدگیوں، جعلی مقابلوں میں لاپتہ افراد کی قتل اور بلوچستان میں جاری ریاستی جبر کے خلاف احتجاج کیا جائے گا ۔
انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں اور طلباء تنظیموں سمیت اہل شال سے احتجاج میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے ۔