سیندک پروجیکٹ کے مال بردار گاڑی اور قابض فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

قلات : بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے قلات میں استحصالی سیندک پروجیکٹ کیلئے سامان لیجانے والی مال بردار گاڑی اور قابض پاکستانی فوج کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا۔

انھوں نے کہاہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات کے علاقے منگچر میں استحصالی سیندک پروجیکٹس کیلئے سامان لیجانے والی ایک مال بردار گاڑی کو حملے میں نشانہ بنایا۔

بی ایل اے سرمچاروں نے گاڑی پر فائرنگ کی اور گرنیڈ لانچر سے گولے داغے جس کے نتیجے میں گاڑی اور مذکورہ سامان کو نقصان پہنچا۔

ترجمان نے دوسرے بیان میں کہاہے کہ آج بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات شہر میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے میس پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، دھماکوں کے نتیجے میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بالگتر پاکستانی فوج کے کیمپ پر مسلح افراد کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ

اتوار جون 16 , 2024
کیچ کے علاقہ بالگتر سہاکی میں قائم اسکول پر پاکستانی فوج کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنیں گئی۔ حملے میں فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ