خاران سول سوسائٹی خاران اور سیاسی پارٹیوں کی جانب سے پنجگور میں خاران کے رہائشی عبدالباسط مینگل کی قتل کے خلاف خاران پریس کلب سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔
مظاہرے میں مقتول کے خاندان کے افراد سمیت خواتین اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
احتجاجی مظاہرے سے سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجگور میں بااثر مسلح جتھوں کی ڈکیتی کےدوران قتل ہونے والے خاران کے رہائشی عبدالباسط مینگل ایک غریب اور مزدور تھے انھیں گھرمیں گھس کر قتل کرنا بلوچی روایت کی خلاف ورزی ہے ۔
انھوں نے کہاکہ پنجگور جیسے بلوچ پرست شہر میں خاران کے بلوچ خواتین پر حملہ ہونا پنجگور کےعوام کے لیئے شرم کا مقام ہے ۔
پنجگور کے عوامی نمائندگان اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خاطر خواہ کاروائی اور زخمی خاتون کو بہتر ابتدائی طبی امداد فراہم نہ کرنا حکومت کی کارکردگی کیلئے سوالیہ نشان ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ عبدالباسط مینگل کے قاتلوں کی گرفتاری اور زخمی اہلیہ کا سرکاری سطح پر علاج کیا جائے۔