بلوچستان فائرنگ اور حادثات میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ھلاک ،14 زخمی

شال فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کےمرکزی شہر شال میں نامعلوم افراد کے الگ الگ فائرنگ کے واقعات میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، ایک پولیس اہلکار جناح ٹاؤن اور دوسرا پولیس اہلکار ضیاء الرحمان کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی بائی پاس کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا-

واقع کے بعد پولیس و انتظامیہ نے دونوں پولیس اہلکاروں کی نعشیں سول ہسپتال شال منتقل کردیا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید کاروائی جاری ہے-

علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل کے قریب مرکزی شاہراہ پر عبداللہ ہوٹل کے مقام پر موٹرسائیکل کار اور ٹرک میں تصادم کے نتجے میں کریم داد سکنہ اوتھل نامی ایک شخص ھلاک اور چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایدھی اہلکاروں نے زخمیوں اور نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا جہاں سے دو شدید زخمیوں کو کراچی ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

اسی طرح خضدار کے قریب شال کراچی شاہراہ پر وڈھ کے قریب پک اپ گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی جس میں موجود 10 افراد شدید زخمی ہو گئے ،جن میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے-

دریں اثناء کوئٹہ زرغون آباد دو گروپوں میں رشتے کے تنازعہ میں تصادم کے دؤران چاقو کے وار سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسا-

واقعہ میں جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت ڈاکٹر اشرف کے نام سے ہوا ہے-

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کراچی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ بی وائی سی کی مرکزی آرگنائزر ،لالا وہاب ڈپٹی آرگنائزر منتخب ہوگئے ، پریس کانفرنس میں اعلان

جمعرات جون 13 , 2024
بلوچ یکجہتی کمیٹی کا کور کمیٹی اجلاس کراچی میں منعقد، تنظیی ڈھانچہ تشکیل دے دی گئی، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ مرکزی آرگنائزر اور لالہ وہاب بلوچ ڈپٹی آرگنائزر منتخب ہوگئے۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی وائی سی کے رہنماؤں نے بی وائی سی کو تنظیمی شکل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ