مستونگ ایلمنٹری کالج کے طلبہ کا پرنسپل کیخلاف احتجاج جاری ، طلبہ کا کہنا ہے کہ مستونگ ایلمنٹری کالج کو سنبھالنے میں پرنسپل مکمل نا اہل ثابت ہوئے ہیں ۔ پرنسپل کے نااہلی اور غفلت کے وجہ سے کالج کا نظم و ضبط تباہ حالی کا شکار جبکہ پرنسپل اپنے پرائیوٹ سکول کو سنبھالنے میں مصروف اور کالج کے انتظامی امُور چپڑا سی ، چوکیدار اور لائیبریری اسسٹنٹوں کے ہاتھوں میں ہے ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ طُلبا کے مسائل میں بے شُمار اضافہ ہواہے ، من پسند داخلے اور میرٹ کا پامالی عروج پہ ہے ،طُلبا و طالبات کے پروفائلنگ اور ہراسمنٹ کی شدت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہاہے ، امتحانوں سے پہلے طلُبا کو ڈراپ آوٹ جعلی نوٹیفیکشین دے کر ان سے ہر دفعہ ہزاروں روپے بٹور نا یونیورسٹی کے ڈگری کے معیار کو گرانے کا کُھلا اعلان ہے ، اگر یونیورسٹی میں کوئی ڈراپ آوٹ ہو جائے تو دوبارہ وہ ہزاروں روپے دے کر بھی امتحان میں نہیں بیٹھ سکتا بلکہ آنے والے داخلوں کو انتظار کرنا پڑتا ھے ۔
کرایہ کے نام پر طلبا اور طالبات سے بس کے لیے ہزار روپے لینے کے بعد بھی بس نہیں نکل سکتے ، اپنے من پسند استادوں کو چُھٹی دینے کے باعث کلاسسز نہیں ہوتے اور طلُبا دور سے آ کر واپس چلے جاتے ہیں، کالج کے نظام کو چلانے میں پرنسپل مکمل نا کام ہے۔