ماشکیل سے پاکستانی فورسز اور آلہ کاروں نے ایک شخص کو جبری لاپتہ کردیا

بلوچستان ضلع واشک کے تحصیل ماشکیل میں پاکستانی فورسز اوریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ۔

لاپتہ کئے جانے والے نوجوان کی شناخت قدیر بلوچ ولد حاجی محمد ابرہیم قبیلہ محمد حسنی کے نام سے ہوا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق 9 بجے کے وقت قدیر اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ماشکیل مین بازار سے گزر رہا تھا۔ بابا قاضی چوک سے ایک تایلندی گاڑی جس میں 5 افراد سوار تھے جنہوں نے آتے ہی پہلے فائرنگ کی اور بعد میں قدیر کو اٹھا کر گاڑی میں پھینک دیا اور نامعلوم جگہ چلے گئے ۔

لواحقین کے مطابق نوجوان کا تاحال کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شال : انیس اور فاروق کی بازیابی کے لیے کل شال میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اہل خانہ

پیر جون 10 , 2024
شال انیس بلوچ اور فاروق بلوچ کی بازیابی کے لیے اہل خانہ کی جانب سے کل شال میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ شال سے جبری طور پر گمشدگی کے شکار لاپتہ فاروق اور خضدار سے جبری طور پر گمشدگی کے شکار انیس الرحمن بلوچ کے لواحقین کی جانب سے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ