قلات  کالج اور اسکول سطح پر براہوئی زبان میں تقریری مقابلہ

قلات  براہوئی اکیڈمی قلات برانچ کے زیر اہتمام کالج اور اسکول سطح پر لمئی زبان براہوئی میں تقریری مقابلہ کا انعقاد ایلمنٹری کالج قلات میں کیا گیا۔

تقریری مقابلہ میں قلات کے کالجز اور مختلف گرلز اور بوائز اسکولوں کے 26 طلبا وطالبات نے حصہ لیا اور اپنی مادری زبان براہوئی میں تقریر کی ۔

تقریری مقابلہ کے مہمان خاص پرنسپل ایلمنٹری کالج قلات ثنا اللہ ثنا تھے،  اعزازی مہمانوں میں پرنسپل ڈگری بوائز کالج قلات پروفیسر عبد الحئی دہوار عابد سلام مینگل ماجد عقیل شازیہ اکبر زہری دیگر تھے ۔

اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ظہور مہر حفیظ سائد براہوئی نے سر انجام دیے۔

تقریری مقابلے کے جج  کی فرائض  عبدالسلام پروفیسر ڈاکٹر شاعر ادیب رحیم صیاد پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق نیچاری نے سر انجام دیئے ۔

تقریری مقابلہ میں طلبا وطالبات نے بہترین انداز میں براہوئی زبان میں تقریر کرکے سامعین سے داد وصول کیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

لکی مروت سیکورٹی فورسز کے گاڑی پر دھماکہ، 6 اہلکار ہلاک

اتوار جون 9 , 2024
خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت شہاب خیل میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کے گاڑی پر دھماکہ ، دھماکے میں کیپٹن سمیت 6 اہلکار ہلاک ہوئے ، لکی مروت: ہلاک اہلکاروں کی لاشیں سی ایم ایچ منتقل کیا جارہا ہے لکی مروت: دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ